• news

سینکڑوں مقدمات بغیر تفتیش سرد خانے کی نزر ہو گٔے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وکلا کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت میں عدالت نے وکلا کے قتل کیسز کی تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے سے متعلق ایڈیشنل آئی جی کراچی کی رپورٹ مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا، ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے والے وکلا کے قتل کی رپورٹ پیش کی چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے صرف وکلا کے قتل کی نہیں تمام اے کلاس مقدمات کی تفصیلات مانگی تھی، جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ سینکڑوں مقدمات ہیں جو بغیر تفتیش سردخانے کی نذر ہوگئے اے کلاس کردیے گئے۔ ایف آئی آر درج ہونے کے تین سے چار روز بعد مقدمہ اے کلاس کردیا جاتا ہے۔ عدالت نے کراچی میں سال 2000سے اب تک تمام اے کلاس مقدمات کی تفصیلی رپورٹ تاریخوں کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن