فلپائن: فوجی اڈے پر دعائیہ تقریب میں فائرنگ، 5 اہلکار ہلاک
منیلا (اے ایف پی) فلپائن کے جنوبی جزیرے بیسلون میں فوجی اڈے پر فلپائنی فوجی نے دعائیہ تقریب کے دوران فائرنگ کرکے 5 ساتھیوں کو ہلاک اور9 کو زخمی کر دیا۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ فوجیوں نے حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا ہے کرنل ہائو نے بتایا کہ حملہ آور بائبل سٹڈی گروپ کا رکن نہیں تھا مختلف نفسیاتی پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے۔