لندن کے میئر کا صدر شی چن پنگ اور اہلیہ سمیت وفد کے اعزاز میں عشائیہ
لندن(آن لائن) لندن کے میئر نے صدر شی چن پنگ انکی اہلیہ سمیت چینی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا،اس سے پہلے صدر شی جن پنگ، انکی اہلیہ، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے چینی ثقافتی شو بھی دیکھا، اداکار جیکی چن نے مہمانوں سے خصوصی ملاقات کی۔ لنکاسٹر ہاو¿س میں ہونے والے ثقافتی شو میں چینی فنکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔تو مہمان داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ چینی فنکاروں نے روائتی رقص پیش کیا اور گانے بھی گائے، چینی شو کے علاوہ ویسٹ اینڈ کے ہٹ میوزیکل شو مڈلڈا بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر اداکار اور کراٹے چیمپئن جیکی چن نے چینی مہمانوں اور برطانوی شاہی خاندان سے ملاقات بھی کی، شو کے بعد چینی صدر اور انکی اہلیہ نے لندن کے میئر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
عشائیہ