شیعہ علماءکونسل نے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کیلئے سیل قائم کردیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیعہ علما کونسل نے صوبے بھرمیں محرم کے جلوسوں اور مجالس عزا کی مانیٹرنگ کے لئے سیل قائم کردیا جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ یہ سیل صوبائی دفتر مسلم ٹاون موڑ وحدت روڈ پر قائم کیا گیا۔
استحکام پاکستان کیلئے اولیاءکے
نقش قدم پر چلنا ہوگا: علامہ زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ پاکستان کی بقاءاور استحکام کیلئے عوام اہلسنت علماءکرام اور مشائخ عظام کو حجروں سے نکل کر کامل اولیاءکے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل کالونی گلبرگ میں حضرت بابا فریدؒ کی یاد میں فکر اولیاءسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے رشید احمد رضوی‘ ابو مطاہر مولانا سرفراز احمد قادری‘ رانا رحمت علی‘ قاری وسیم شہزاد قادری‘ مولانا وسیم رفیق‘ مختار اسلم رضوی‘ قاری اعجاز احمد نورانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔