• news

پی ایم اے کے عہدیداروں کی طرف سے سینئر ڈاکٹر کو ڈی جی ہیلتھ تعینات کرنے کا مطالبہ

لاہور (نیوز رپورٹر) پی ایم اے کے عہدیداروں ڈاکٹر محمد تنویر انور، ڈاکٹر شاہد شوکت ملک، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر تحسینہ ظفر، ڈاکٹر طارق رحمانی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر اسماءیاسین، ڈاکٹر علیم نواز، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر قاضی یاسر، ڈاکٹر ارم شہزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری صحت پنجاب سے ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کی اہم ترین پوسٹ پر فیلڈ میں وسیع تجربہ رکھنے والے ایک محنتی اور قابل سینئر ڈاکٹر کی میرٹ پر بروقت تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ ڈی جی صحت 31اکتوبر 2015کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن