• news

گورنر ہائوس سندھ کو بھارت سے فون کال‘ دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی دھمکی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا پاکستان میں افراتفری پھیلانے کا نیا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ گورنر ہائوس سندھ کو بھارت سے دھمکی آمیز ٹیلیفون کال موصول ہوئی جس میں گورنر ہائوس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ٹیلیفون کال نئی دہلی سے کی گئی۔ گورنر ہائوس نے صورتحال سے خفیہ اداروں کو آگاہ کردیا۔ خفیہ اداروں نے بھارت سے آنیوالی کال کی تحقیقات شروع کردیں اور گورنر ہائوس کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ ٹیلیفون کال کے بعد گورنر ہائوس میں سرچ آپریشن کیا گیا تاہم کوئی بارودی مواد برآمد نہ ہوا۔ تلاشی کے بعد گورنر ہائوس کو کلیئر قرار دیدیا گیا۔ بھارت سے کی گئی کال کی آئی ڈی اور نمبر ٹریس کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن