• news

دادری واقعہ میں تمام حدیں پار کی گئیں، ادبی ایوارڈ واپس کرنا جرات مندانہ اقدام ہے: شرمیلا ٹیگور

ممبئی (نیٹ نیوز) ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ملک میں بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ادبی ایوارڈ واپس کیے جانے کے اقدام کو جرات مندانہ قرار دیا ہے۔نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ بھارت میں مخالفت اب تشدد کی شکل اختیار کر گئی ہے، عدم اتفاق کا معاملہ صرف زبان تک محدود نہیں رہا۔ لوگ پر تشدد حملے کر رہے ہیں۔شرمیلا ٹیگور نے موجودہ سیاسی صورت حال کو بھارت کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا وہ اسے اظہار رائے کی آزادی پر حملہ تصور کرتی ہیں، دادری واقعے میں تمام حدیں پار کر گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن