• news

امریکی صدر نے دفاعی بجٹ کے مسودے کو ویٹو کر دیا

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی صدر باراک اوباما نے دفاعی بجٹ کے مسودے کے خلاف ویٹو کا اپنا حق استعمال کر لیا۔ اوباما کے مطابق 612 ارب ڈالر کا یہ بجٹ حراستی مرکز گوانتانامو بے کو بند کرنے کے ان کے ارادوں کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنے گا۔ اوباما کے بقول اس بجٹ میں بہت سے غیر ضروری منصوبوں کے لیے رقم مختص کی گئی ہے، جن سے اصلاحات کا سلسلہ متاثر ہو سکتا ہے۔ سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی اکثریت کی بنا پر اس مسودے کا بھاری اکثریت سے منظور ہونا یقینی تھا۔ 1961 کے بعد یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ کسی امریکی صدر نے دفاعی بجٹ کو ویٹو کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن