جنوبی وزیرستان: گومل زام ڈیم پر کام کرنے والے 22 مزدور اغوا
وانا (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان کے علاقے نیلوکچ سے گومل زام ڈیم میں کام کرنے والے 22مزدوروں کواغواء کرلیاگیا جبکہ ایک مزدوراغوا کاروں کے چنگل سے جان چھڑاکرپولیٹیکل انتظامیہ کے پاس پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے نیلوکچ میں گومل زیم ڈیم میں کام کرنے والے مزدوراپنے گھروں کو ٹانک جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افرادنے انہیں اغوا کرلیااورنامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ان مزدوروں میں سے ایک مزدورنے اغوا کاروں کے چنگل سے اپنی جان چھڑائی اوربھاگ کرپولیٹیکل انتظامیہ کے پاس پہنچ گیااورانتظامیہ کومزدوروں کے اغواء سے متعلق آگاہ کیاجس کے بعدفورسزنے اغواء کاروں کی تلاش اورمغویوں کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔