• news

زندگی میں کئی اتار چڑھاﺅ آئے‘ باﺅلنگ ایکشن بھی کلیئر ہو جائیگا : بلال آصف

لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر آل راﺅنڈر بلال آصف کے لیے یہ بات کسی دھچکے سے کم نہیں تھی کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن رپورٹ ہوجائے گا لیکن بایو مکینک تجزیے کے بعد وہ بہت پرسکون ہیں اور انھیں یقین ہے کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہو جائے گا۔ کسی بھی دوسرے کرکٹر کی طرح وہ بھی آئی سی سی کے قوانین پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور انھوں نے بڑے اعتماد سے بایو مکینک ٹیسٹ دیا ہے اور انھیں یقین ہے کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہو جائے گا۔ شعیب ملک آئیڈیل کرکٹر ہیں۔ ان کی زندگی میں اتار چڑھاو¿ آئے ہیں ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ دل برداشتہ ہوکر کرکٹ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے کیونکہ سیالکوٹ کی ٹیم میں کئی بڑے کھلاڑی کھیلتے رہے ہیں اور ان کے لیے جگہ بنانا مشکل تھا۔ روزگار کی خاطر بیرون ملک چلے گئے تاہم جب وہ دوبارہ وطن آئے تو ان کے والد نے ان کی ہمت بڑھائی اور انھوں نے دوبارہ کرکٹ کھیلنی شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن