فرانس: بس اور ٹرک میں تصادم، 43 افراد زندہ جل گئے، متعدد زخمی
پیرس(اے ایف پی+ بی بی سی ) فرانس میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ، بس میں آگ لگنے سے 43مسافر زندہ جل گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ جنوب مغربی فرانس میں تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر بس اور ٹرک کے مابین خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد مسافر بس اور ٹرک میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 43 مسافر زندہ جل گئے۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔ بی بی سی کے مطابق بس میں عمر رسیدہ افراد سوار تھے جو چھٹیاں منانے جا رہے تھے۔ فرانسیسی صدر نے ٹویٹ کیا کہ سانحے کا سن کر انتہائی دکھ کا شکار ہوں ۔ فرانسیسی وزیر خارجہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔