کالجوں میں نصابی‘ ہم نصابی سرگرمیاں سرکاری سطح پر منعقد کرنے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عرفان علی نے کہا ہے کہ بہت جلد مختلف کالجز میں نصامبی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو سرکاری سطح پر منعقد کرنے کے لئے باقاعدہ ایجنڈا جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اساتذہ جو محنت اور علمی بصیرت رکھتے ہیں معاشرے میں ان کے مقام کو کوئی بھی کم نہیں کر سکتا۔ اساتذہ کو اپنی تنخواہیں لے کر ان تنخواہوں کے ساتھ انصاف کرکے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دینا چاہئے کہ شعبہ تعلیم کے اندر پائی جانے والی کمزوریوں کا ازالہ کرنے میں مدد مل سکے۔