• news

بلدیاتی الیکشن میں سرکاری امیدواروں کی دھاندلی ناکام بنا دیں گے‘ عوامی تحریک

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر اور لاہور میں بلدیاتی انتخابی مہم کے انچارج میجر (ر) محمد سعید راجپوت نے یوسی 180، یوسی 222 اور یوسی 177 میں انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں سرکاری امیدواروں کی دھاندلی ناکام دیں گے۔ عوام سے وعدہ ہے بلدیاتی اداروں کو کرپشن سے پاک اور عوامی خدمت کے مراکز میں تبدیل کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے جانثار صرف اور صرف انقلاب کے سپاہیوں کو ووٹ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن