• news

عوام کی خوشحالی حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں: جمشید چیمہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ”میٹرو مارکہ گورننس“ سے عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، اربوں روپے جھونکنے کے باوجود نندی پور پاور پراجیکٹ کے آزمائشی بنیادوں پر دوبارہ چلنے کو کامیابی قرار دینا مضحکہ خیز ہے، (ن) لیگ سرکاری مشینری کے بل بوتے پر بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر شب خون مارنے سے باز رہے اس کی نام نہاد مقبولیت کے تمام حقائق سامنے آنے والے ہیں اور پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں خوشحالی لانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں اور ان کا محور صرف اور صرف شعبدہ بازیاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن