• news

راجھستان کے ہندو مصنف نے مارواڑی میں نبی کریم کی سیرت‘ پر کتاب لکھ ڈالی، انتہاپسندوں کی سوشل میڈیا پر دھمکیاں

جے پور (نیوز ڈیسک) نبی آخر الزمان کی سیرت طیبہ پر مارواڑی زبان میں کتاب لکھنے والے ہندو مصنف کو انتہاپسند ہندو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق 27 سالہ ہندو راجیو شرما نے نبی کریم کی سیرت طیبہ پر 112 صفحات کی کتاب مارواڑی زبان میں لکھی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کے یہ کتاب لکھنے کا مقصد ان لوگوں تک نبی کریم کا تعارف اور پیغام پہنچانا ہے جو ہندی، اُردو، عربی یا انگریزی صحیح طرح بول یا سمجھ نہیں سکتے ہیں کتاب ”پیغمبر کا پیغام“ کا مقصد معاشرے میں امن کو فروغ دینا ہے اور میں انشاءاللہ قرآن مجید کا مارواڑی میں ترجمہ کرونگا انہوں نے کہا انہوں نے سکول میں تعلیم کے دوران اردو سیکھی جس سے انہیں کافی مدد مل رہی ہے راجیو شرما نے بتایا کہ جب سے انہوں نے فیس بک پر اپنی کتاب کا ٹائٹل اور متن جاری کیا ہے انتہا پسند عناصر انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں وہ کہتے ہیں تم ہندو ہو اور ہندو ازم پر لکھو۔ راجیو شرما نے کہا کہ ایسے عناصر کی باتوں سے انہیں وقتی پریشانی تو ہوتی ہے مگر وہ اپنے کئے پر فخر محسوس کرتے ندامت نہیں۔
ہندو مصنف کتاب

ای پیپر-دی نیشن