الیکشن کمشن فیصلے پر نظرثانی کرے، انتخابی شفافیت کیلئے آبزرور کی ضرورت ہے: پرویز رشید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے فافن اور ایچ آر سی پی نے کردار ادا کیا۔ الیکشن کا معیار جانچنے کیلئے مبصر اداروں کا اپنا طریقہ کار ہے۔ الیکشن کمشن کو انتخابی شفافیت کیلئے آبزرور کو سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ مبصر اداروں کا یہ کام اصلاحاتی عمل بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔ سکیورٹی کلیئرنس کے طریقہ کار کو آسان اور مربوط بنانا چاہئے۔ الیکشن کمشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ جمہوری حکومت مکمل شفافیت بنانے کیلئے پرعزم ہے۔