گوجرانوالہ: سیم نالے سے نامعلوم شخص کی ٹکڑوں میں بٹی نعش برآمد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )درندہ صفت قاتلوں نے تیز دھار آلہ سے نامعلوم شخص کا سر ، ٹانگیں اور بازو تن سے جدا کر کے نعش سیم نالہ میں پھینک دی ، جبکہ نعش بر آمد ہونے پر علاقہ مکینوں میں خوف طاری ہوگیا۔ نواں پنڈ میں سیم نالہ کے اندر پڑی ہو ئی نعش دیکھ پر لوگوں نے فوری طور پر پو لیس کو آگاہ کیا جس پر تھانہ اروپ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹکڑوں میں لپٹی نعش کو برآمد کرنے کے بعد ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پو لیس کاکہنا تھا کہ درندہ صفت قاتلوں نے نامعلوم شخص کو تیز دھار آلہ کے ساتھ بیدردی سے قتل کیا ہے تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔