• news

قیمتی تحائف اور توشہ خانوں پر ہاتھ صاف کرنیوالوں کی فہرست ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (آن لائن) قیمتی تحائف اور توشہ خانوں پر ہاتھ صاف کرنے والوں کی فہرست ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی ہے جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ریکوری آف گفٹ کے تحت تحائف توشہ خانے میں واپس لانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کینٹ ڈویژن نے کئی سابق صدور اور وزرائے اعظم کے نام بھی دے دیئے ہیں۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز مہنگے ترین تحائف انتہائی کم قیمت پر لے کر چلتے بنے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی دو بلٹ پروف گاڑیاں ملی تھیں صرف سابق صدر ایوب خان نے غیر ملکی دوروں پر ملنے والے تحائف لینے سے انکار کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بھی ریکارڈ نہ مل سکا ایک رپورٹ کے مطابق محمد خان جونیجو، بے نظیر بھٹو، پرویز مشرف، وسیم سجاد، غلام اسحاق خان، فاروق لغاری، رفیق تارڑ، ظفر اللہ جمالی نے بھی یہ قیمتی تحائف وصول کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایف آئی اے سابق صدور اور وزرائے اعظم کو خطوط بھی ارسال کرے گی۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی قمیتی ہار واپس کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن