بلقانی ریاستوں کی مہاجرین کے لئے اپنی سرحدی گزرگاہوں کو بند کر نے کی دھمکی
بخارسٹ (اے پی پی) بلقان کی تین ریاستوں کے رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین کے رکن ممالک مہاجرین کو قبول کرنے پر تیار نہیں ہیں تو وہ ان مہاجرین کے لیے اپنی سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق رومانیہ، بلغاریہ اور سربیا کی طرف سے ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ وہ اس بحران کا حل چاہتے ہیں تاہم اس میں تمام تر یورپی ممالک کو اپناکردارادا کرناہو گا۔ بلغاریہ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس بحران میں بفرزون نہیں بننا چاہتاہے۔