لاہور چڑیا گھر کا ’’راجہ‘‘ مر گیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور چڑیا گھر میں ضعیف العمر دریائی گھوڑا ’’راجہ‘‘ اپنی طبعی عمر پوری کرکے مر گیا جو چڑیا گھر کیلئے آنے والی اکثر فیملیز کے لئے توجہ کا مرکز بنا رہتا تھا کیونکہ اس کے ساتھ اس کی مادہ انتہائی کم عمر کی ہے۔ دریائی گھوڑا ’’راجہ‘‘ 1974ء میں 10 سال کی عمر میں جنوبی افریقہ سے لاہور چڑیا گھر لایا گیا تھا۔ دریائی گھوڑوں کی اوسطاً عمر 40-45سال ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو تین سال سے لاہور چڑیا گھر میں بڑے جانور ہلاک ہو رہے ہیں جن میں گینڈا، زرافہ، ببر شیر اور اژدھا شامل ہیں لیکن انتظامیہ نے ان کی جگہ تاحال نئے بڑے جانور نہیں خریدے۔