• news

سعودی کیڈٹ فواز المشعال کے سر، ناک بازو پر زخم کے نشان تھے، ابتدائی رپورٹ

اسلام آباد (آن لائن ) سعودی کیڈٹ فواز المشعال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی۔ابتدائی رپورٹ پوسٹ مارٹم میں موت کی حتمی وجہ کا تعین نہ ہو سکا ہے تاہم رپورٹ کے مطابق فواز کے سر، ناک، بازو پر زخم، پیروں کے تلوؤں پر نیلے دھبے پائے گئے جبکہ منہ کے بیرونی حصے پر خون، معدے سے الکوحل کی بو آر رہی تھی۔ فرانزک ٹیسٹ کیلئے جسمانی اعضاء کے نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں جس کے بعد ہی ان کی موت کا وجہ معلوم ہو سکے گا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سعودی کیڈٹ فواز المشعال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پمز ، پولی کلینک کے 5 رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ نے تیار کی ہے۔ واضح رہے کہ فواز المشعال کا پوسٹ مارٹم 23 اکتوبر کو پولی کلینک میں کیا گیا تھا جو کہ سعودی سفارتخانے کی درخواست پر کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن