کوٹ لکھپت جیل میں ایڈز کے مرض میں مبتلا قتل کا ملزم دم توڑ گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں ایڈز کے مرض میں مبتلا قتل کا ملزم دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے ورثا کو اطلاع کردی۔ شریف پورہ کے آصف سلطان نے شادمان کے علاقہ میں ایک شخص کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ شادمان میں درج ہوا تھا اور پولیس نے اس کو گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا جہاں اسے ایڈز ہوگئی۔ علاج جاری تھا گزشتہ روز حالت خراب ہونے پر اسے جناح ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔