• news

قصور اور ڈسکہ میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 2 خواتین نے خود کشی کر لی

قصور/ ڈسکہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 2 خواتین نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں چھبر میں محمد جمیل کی بیٹی شمائلہ کا اپنے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے غصہ میں آ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس تھانہ گنڈا سنگھ نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کر کے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ ڈسکہ کی رہائشی (ت) کا گذشتہ روز کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ حالت خراب ہونے پر اسے ابتدائی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن