منڈی احمد آباد: 4 سالہ بچی، فیصل آباد میں لڑکی اور بچے سے زیادتی
منڈی احمد آباد+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) منڈی احمد آباد میں 4 سالہ بچی، فیصل آباد میں لڑکی اور 10 سالہ بچے سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بونگہ خان سنگھ کے مختار احمد کی بیوی رسولہ بی بی گزشتہ روز اپنے میکے بھیلا گلاب سنگھ گئی ہوئی تھی اس کی چارسالہ بیٹی روبینہ ٹافیاں لینے قریبی دکان پر گئی۔ رسولہ بی بی کو تشویش ہوئی اور وہ اپنے بھائی مسمی رحمت علی کے ہمراہ بیٹی کی تلاش میں باہر گئی تو پرانا ڈیر ہ میاں محمد اشرف کے ا حاطہ میں ارشد بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا جو ان کو دیکھتے ہی بچی کو بر ہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے مدعیہ رسولہ بی بی کی تحریری درخواست پر ملز م محمد ارشد کو گرفتارکراس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد میں پولیس رپورٹ کے مطابق سٹی جڑانوالہ کے علاقہ آفتاب ٹائون کی ثریا بی بی زوجہ خالہ نے مقدمہ درج کرواتے موقف اختیار کیا وہ شوہر کے ہمراہ ایک عزیز کی شادی پر گئی ہوئی تھی پیچھے سے ملزموں عرفان، کاشف، عمران اور عثمان نے اپنی اہلیہ زاہد بی بی سے مل کر اس کی 24 سالہ بیٹی سونیا کو گھر سے بذریعہ کیری ڈبہ اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر چاروں ملزم مسلسل 8 روز تک اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ علاوہ ازیں سمن آباد کے علاقہ میں شیطان صفت شخص نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سمن آباد کے علاقہ اوچا مربع مسعود آباد کے عارف حسین کے بیٹے حسنین کو ملزم احتشام ورغلا کر خالی مکان میں لے گیا اور اسے زبزدستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے باپ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔