بھارت میں پہلی مرتبہ خواتین جنگی پائلٹ بھرتی کرنے کی منظوری
دہلی (اے ایف پی) بھارتی وزارت دفاع نے پہلی مرتبہ ائرفورس میں خواتین پائلٹ بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ بھارت میں اس وقت خواتین ٹرانسپورٹ ائرکرافٹ اور ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر کام کرتی ہیں، مزید خواتین کو فوج کے دیگر شعبوں میں جگہ دینے کیلئے حکومت غور کر رہی ہے۔ بھارتی ائرچیف مارشل اروپ نے گذشتہ برس اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین جنگی پائلٹ بننے کے اہل نہیں ہیں۔