امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کوئی امید نہیں: اسلم بیگ
لاہور(آئی این پی) سابق چیف آف آرمی سٹاف اور دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کوئی امید نہیں اور امریکی فوج کے مکمل انخلا تک پاکستان بھی کچھ نہیں کر سکتا‘حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کیخلاف کارروائی کے امریکی مطالبے کے بعد خوش فہمی دور ہو جانی چاہیے‘ بھارت کے ساتھ جارحانہ رویہ اپنانا ہو گا‘ ملکی سیاست تبدیلی کا تقاضہ کر رہی ہے ‘ جنر ل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر بنانے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ قومی سلامی کے معاملات پاک افواج کے ہاتھ میں ہیں۔ ایک انٹر ویو کے دوران جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے جدید ٹیکنالوجی اور دنیا بھر کی فوجوں کی ساتھ جس قوت کے ساتھ امر یکہ15سالوں سے طالبان کے خلاف لڑ رہا ہے وہ خود ان کو ختم نہیں کر سکا اور اب یہ ذمہ دار ی پاکستان کو پوری کر نے کا کہہ رہا ہے۔ پاکستان کا خطے میں موجود عالمی طاقتوں کی طرف رجوع کرنا تزویراتی لحاظ سے درست ہے اور اس وقت روس ‘چین ‘پاکستان اور ایران پر مشتمل نیا عالمی اتحاد بن رہا ہے۔
اسلم بیگ