• news

بلاول نے بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ شروع کر دی‘ میئر اور چیئرمینوں کی منظوری آصف زرداری خود دیں گے

کراچی (سٹاف رپورٹر) بلاول بھٹو نے بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ شروع کردی اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے اندرونی اختلافات بھی ختم کرا دئیے۔ یہ اختلافات چیئرمین شپ پر تھے۔ بلاول بھٹو کے ساتھ فریال تالپور بھی لاڑکانہ اور دوسرے علاقوں میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے بہت محنت کررہی ہیں۔ بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے اندرون سندھ کے دورے بھی کئے ہیں۔ سندھ کے بڑے شہروں کے میئر اور چیئرمینوں کے امیدواروں کی منظوری آصف علی زرداری خود دیں گے جوکہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے رابطے میں ہیں۔ اب تک سکھر کے بارے میں فیصلہ ہوا ہے جہاں خورشید شاہ اور وزیر بلدیات ناصر شاہ نے اسلام الدین شیخ کے بیٹے کو میئر بنانے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن