گھر کے بڑے بچے کا آئی کیو اپنے بہن بھائیوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے: رپورٹ
لندن (اے پی پی) گھر کے بڑے بچے کا آئی کیو اپنے بہن بھائیوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سائنس دانوں کی حالیہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گھر کے بڑے بچے کے عقل مند ہونے کے امکانات دوسرے بہن بھائیوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں جبکہ بعد میں پیدا ہونے والا ہر بہن بھائی عقل کے میدان میں بھی ایک دوسرے سے پیچھے ہوتا ہے یعنی گھر کے سب سے چھوٹے بچے کا آئی کیو سب سے کم ہوسکتا ہے۔