ایاز صادق 6 نومبر کو قومی اسمبلی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی کے 6 نومبر سے شروع ہونے والے اجلاس میں حال ہی میں این اے 122 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ایاز صادق بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے توقع ہے نومبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والے اجلاس میں سپیکر کے عہدے کے لئے انتخاب منعقد ہوگا۔