آڈیٹر جنرل پرسوں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو سرکاری اداروں کے آڈٹ کے بارے میں بریفنگ دیں گے
اسلام آباد (آن لائن) آڈیٹر جنرل پاکستان رانا اسد امین 28 اکتوبر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو پی آئی اے، اوگرا، نیشنل بنک، سٹیٹ بنک و دیگر سرکاری اداروں کے آڈٹ بارے بریفنگ دیں گے اور 6 لاکھ سے زائد گھوسٹ پنشنروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس میں آڈیٹر جنرل پاکستان اداروں بارے بریفنگ دیں گے۔