وزارت مذہبی امور نے حج 2015ء پرائیوٹ سکیم سے متعلق شکایت فارم ویب سائٹ پر جاری کر دیا
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہی امور و قومی ہم آہنگی نے پرائیویٹ سکیم کے حجاج سے کہا ہے کہ اگر انہیں اپنے متعلقہ حج گروپ آرگنائزر سے متعلق اگر کوئی شکایات ہوئیں تو 15 نومبر تک جمع کرائیں۔ وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج 2015ء (پرائیوٹ حج سکیم) کی کارکردگی سے متعلق شکایت فارم وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔ حجاج کرام حج 2015ء کے دوران سعودی عرب میں آپریٹرز کی طرف سے طے شدہ سہولیات فراہم نہ ہونے سے متعلق اپنی شکایات اس فارم کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔