• news

بھارت میں47 فیصد غیرملکی قیدی‘مسلم بنگالی اور روہنگیا کے مسلمان ہیں

کولکتہ(صباح نیوز)ہندوستان کے علاقے مغربی بنگال کی جیلوں میں قید غیر ملکیوں میں سے بیشتر بنگالی اور روہنگیا کے مسلمان ہیں۔بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان بھر میں قید 6000 غیر ملکی قیدیوں میں سے 47 فیصد قیدی مغربی بنگال کی مختلف جیلوں میں موجود ہیں۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی)کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق مغربی بنگال کی جیلوں میں قید بیشتر قیدی بنگالی اور روہنگیا کے مسلمان ہیں جن کو ہندوستان میں غیر قانونی سفر کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔این سی آر بی کے ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں 6000 کے لگ بھگ غیر ملکی قیدی موجود ہیں جن میں سے صرف مغربی بنگال کی جیلوں میں 2935 قیدی قید ہیں۔ان میں سے 1113 قیدیوں کو سزاء سنائی جاچکی ہیں جبکہ دیگر کے خلاف مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن