• news

سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور ڈاکٹروں کے تبادلوں پر پابندی ہے: پرویز خٹک

پشاور (این این آئی) دیر لوئر سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و این اے 34 اور پی کے 94 دیر لوئر سے اے این پی کے سابق نامزد امیدوار محمد اعظم خان نے اپنے ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان پشاور میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے صوبائی وزیر محمود خان اور معاون خصوصی محب اللہ خان کی قیادت میں آئے اپنے وفد کے ہمراہ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ نے دیر لوئر کے وفد کے ارکان سے کہا کہ وہ پن بجلی کے مزید چھوٹے بجلی گھروں کی تنصیب کیلئے دیر بالا اور لوئر میں موزوں مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ وہاں کے عوام کیلئے منی بجلی گھروں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ضلع شانگلہ سے پی ٹی آئی کے ایک نمائندہ وفد نے بھی رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی کی قیادت میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے وفد پر واضح کیا پورے صوبے میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کے تبادلوں پر مکمل پابندی عائد ہے اور اگر کوئی ڈسٹرکٹ آفیسر اس پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن