• news

بنگلہ دیش میں یومِ عاشور کے جلوس پر بم حملے میں ایک شخص جاں بحق، 80 زخمی

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش میں یومِ عاشور کے جلوس پر بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور کم سے کم 80 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں محرم کے جلوس میں شامل ہزاروں لوگوں پر دیسی بم پھینکے گئے۔بنگلہ دیش کے شیعہ کمیونٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار محرم کے جلوس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دھماکہ ڈھاکہ کے پرانے علاقے میں ہوا۔ جہاں شیعہ یومِ عاشور کے جلوس کے لیے جمع ہوئے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن ان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ مقامی پولیس کے سربراہ عزیز الحق نے بتایا کہ دو بم برآمد کیے گئے ہیں۔ وہ دھماکہ خیز مواداور دستی بم کی طرح ہیں۔ ان پر بیٹریاں لگی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن