• news

ڈی جی خان : قتل کے مجرم کو آج پھانسی دی جائیگی، ٹوبہ میں صلح ہونے پر ایک کی روکدی گئی

ڈیرہ غازی خان/ ٹوبہ (اے پی پی/ نامہ نگار) ڈیرہ غازیخان میں قتل کے ایک مجرم کو آج پھانسی دی جائیگی، ٹوبہ میں صلح ہونے پر ایک قاتل کی پھانسی روکدی گئی۔ سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں مجرم عبدالمجید کو آج پھانسی دی جائے گی۔ ٹوبہ میں ملزم ابرار نے گلی میں کھڑا ہونے سے منع کرنے کی رنجش پر فائرنگ کرکے اکرم کو قتل کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن