• news

صوبائی حکومت پوری طرح متحرک، ہمارے پاس اپنے وسائل موجود ہیں: پرویزخٹک

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حالات اچھے نہیں، بہت شدید زلزلہ تھا جس میں ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔ صوبائی حکومت پوری طرح متحرک رہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کے بارے میں حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی ہے، ہمارے ہسپتالوں میں کسی قسم کی کمی نہیں، صوبائی حکومت کے پاس اپنے وسائل موجود ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کے پی کے پوری طرح متحرک ہے، ہسپتالوں میں زلزلے کے بعد صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، زلزلہ متاثرین کو امداد دی جائے گی۔ ابھی متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا مرحلہ نہیں آیا۔
پرویزخٹک

ای پیپر-دی نیشن