چیئرمین سینٹ رضا ربانی کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے بلڈنگ سے باہر آگئے
اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ ہاﺅس میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سمیت دیگر کمیٹیوں کے چیئرمین استغفار کا ورد کرتے ہوئے بلڈنگ سے باہر آگئے۔پیر کے روز جب ملک بھر میں زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کئے گئے اس دوران پارلیمنٹ ہاﺅس میں بھی چیئرمین سینٹ رضا ربانی اور دیگر کمیٹیوں کے چیئرمین موجود تھے ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے بلڈنگ سے باہر آگئے اور لوگوں سے خیریت دریافت کرتے رہے۔