• news

گوجرانوالہ: بدچلنی کا الزام‘ کردار پر شک‘ میاں بیوی نے ایک دوسرے کو چھریاں مار دیں

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے اور بدچلنی کے الزام پر میاں بیوی نے طیش میں آکر ایک دوسرے کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔ مدنی روڈ کھیالی کی رہائشی شبانہ کی شادی راشد کے ساتھ ہوئی جو 5 بچوں کی ماں ہے۔ خاوند کے کام کاج نہ کرنے اور دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے معمول بن گئے تھے جس پر شبانہ خاوند کے ساتھ ناراض ہوکر اپنے بھائی کے گھر آگئی۔ راشد کھیالی پہنچا اور شبانہ کو بدچلنی کا الزام لگا کر چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔کردار پر شک کرنے پر شبانہ نے بھی طیش میں آکر خاوند کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے دونوں زخمی میاں بیوی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ شبانہ کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر کام کاج نہیں کرتا تھا۔ لوگوں کے گھروں میں محنت کرکے وہ اپنے بچوں کو پال رہی ہے۔ اس کے شوہر نے اس پر بدچلنی کا جھوٹا الزام لگایا جو جھگڑے کا باعث بنا۔

ای پیپر-دی نیشن