اوکاڑہ:7 سالہ بچی، فیصل آباد، جھنگ، قصور میں طالبعلم اور 2 لڑکیوں سے زیادتی
اوکاڑہ (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) اوکاڑہ میں 7 سالہ بچی، فیصل آباد، جھنگ، قصور میں طالب علم،2 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے علاقہ میں ٹیچر نے دس سالہ طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار، مقدمہ درج۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چک نمبر 263 ر۔ب کے نصراللہ کا بیٹا اویس گاؤں کے ہی رہائشی ماسٹر سرور کے پاس ٹیوشن پڑھتا تھا گزشتہ روز اویس ٹیوشن پڑھنے گیا تو ملزم ماسٹر سلیم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ میں غلہ گودام اوکاڑہ کے شوکت کی 7 سالہ بیٹی ماہ نورگلی میں کھیل رہی تھی اوباش رائو خرم ولد رائو تسلیم ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جھنگ میں موضع ٹھٹھی شاہ شکور کے غلام اکبر نے تھانہ مسن پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا وارث اور ممتاز وغیرہ چھ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی ہمشیرہ مسماۃ (ر۔ب) کو زیادتی کی غرض سے اغوا کیا اور بعدازاں وارث نے اس کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق کھڈیاں کے نواح بیگ پورہ میں محمد علی کی بیٹی (س) گھر میں اکیلی تھی گھر میں داخل ہو کر ملزم یاسین نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر کمرے میں لے گیا اور زبردستی اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔