• news

اسرائیل نے فلسطینی کو حملہ آور قرار دیکر شہید کر دیا

رملہ(اے ایف پی+ آن لائن +اے پی پی) اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی مغربی کنارے کے علاقے میں خنجر سے حملہ کرنے کے الزام پر فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا۔ سکیورٹی حکام نے کہا زخمی 19 سالہ یہودی لڑکے کی حالت نازک ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق یکم اکتوبر سے اب تک 54 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ادھر اسلامک ٹرسٹ کے ترجمان نے کہا قبلہ اول میں کیمرے لگانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسرائیلی پولیس نے روکدیا جبکہ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں نے قبلہ اول اور اس کے گرد و پیش کیمروں کی تنصیب کی اسرائیلی تجویز کو محض ایک ڈرامہ اور کھیل قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔ فلسطینی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے سیمنٹ کے بلاک کھڑے کرکے بیت المقدس کا محاصرہ کررکھا ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ امن عمل نکولے ملادینوف نے فلسطینی رہنمائوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن