• news

امریکہ میں پولیس کے متعصبانہ رویئے کیخلاف مظاہرہ ، 66 افراد گرفتار

شکاگو (اے پی پی) امریکہ میں پولیس کے متعصبانہ رویئے کیخلاف مظاہرہ کرنے والے 66 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی شہرشکاگو میں سیاہ فاموں اورشہریوں کے ساتھ امریکی پولیس کے متعصبانہ رویئے اور تشدد کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین پولیس سربراہوں کے عالمی اجلاس کے موقع پر مک کورمک کنونشن سینٹر کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے اس عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔پو لیس کا کہنا تھاکہ مظاہرین مک کورمک کنونشن سینٹر میں داخل ہوکر اجلاس کو درھم برھم کرنا چاہتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن