اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے: وکیل
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران راجہ شفقت عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں اس کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ جسٹس نورالحق قریشی نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن ہورہے ہیں، آپ انتخابی عمل رکوانے کیلئے آگئے ہیں۔حکومتوں کی جانب سے تاخیر کے بعد سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔