پولینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں قدامت پسند لا اینڈ جسٹس پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی
وارسو (صباح نیوز) پولینڈ کی قدامت پسند جماعت لا اینڈ جسٹس پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس جماعت نے 39 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جو کہ اکیلے حکومت کرنے کے لیے کافی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لا اینڈ جسٹس پارٹی کے رہنما یاروسلاف کیچنسکی نے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جانے والے وزیر اعظم ایوا کوپیچ نے ناکامی تسلیم کرلی ہے۔