خالد یوسف کی القاعدہ‘ داعش سے وابستگی ہے، سانحہ صفورا کے سہولت کار کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش
کراچی (وقائع نگار) سانحہ صفورا کے سہولت کار خالد یوسف باری کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ صفورا کے سہولت کار ملزم خالد یوسف باری کی القاعدہ اور داعش سے وابستگی ہے۔ خالد کو سانحہ صفورا کے ملزم سعد عزیز کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔