کرپشن کا الزام، صوبائی مشیر دوست محمد راہموں نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی
حیدر آباد (نامہ نگار) صوبائی مشیر دوست محمد راہموں نے نیب کے ہاتھوں کرپشن کے الزام میں گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر دوست محمد راہموں نے سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ حیدر آباد میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست پر پانچ لاکھ روپے کے عوض ان کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ 21اکتوبر کو نیب نے دوست محمد راہموں کے خلاف کرپشن کے الزامات کی انکوائری کی منظوری دی تھی۔