فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواستیں‘ ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کے طلباء سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی اور پٹیشن میں والدین کو بھی فریق بننے کی اجازت دیدی۔ والدین کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ نجی سکول از خود کسی قانونی جواز کے بغیر جب چاہتے ہیں‘ فیس بڑھا دیتے ہیں۔ فیسوں میں اضافہ سے گھریلو بجٹ متاثر ہوتا ہے۔ فیس ادا نہ کرنے پر طلباء کو سکول سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ عدالت نے سیکرٹری سکولز اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔