زلزلہ سے متاثرہ اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
پشاور (اے پی پی) زلزلے سے متاثرہ اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ ضلاع متاثرہ علاقوں مالاکنڈ ‘ہزارہ اور سوات ڈویژنوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پی کے ، بالائی فاٹامیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ کالام میں 1 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔