• news

ٹی ایم اے راولپنڈی نے اندرون شہر 158 عمارتوں کو خطرناک قرار دیدیا

راولپنڈی (آئی این پی) زلزلے کے بعد راولپنڈی کی مخدوش عمارتیں خطرے کا نشان بن گئیں۔ زلزلے کے دوران دو عمارتوں سے گرنے والے پتھروں سے کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ ٹی ایم اے نے اندرون شہر 158 عمارتوں کو آفٹرشاکس کی صورت میں خطرناک قرار دیدیا۔ پیر کے روز آنے والے زلزلے سے راولپنڈی کی پرانی عمارتیں خطرے کا نشان بن گئیں۔ زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کی وجہ سے یہ بوسیدہ عمارتیں منہدم ہونا شروع ہوگئیں۔ شہریوں نے کہا کہ انتظامیہ کی لاپروائی کسی بھی بڑے حادث کا باعث بن سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن