• news

زلزلہ، شاکس کا خوف، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں حاضری کم رہی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) زلزلہ اور اسکے آفٹر شاکس کے خوف سے گذشتہ روز لاہور کی ماتحت عدالتوں میں سائلوں کی حاضری کم رہی۔ ضلع کچہری، سیشن کورٹس، ماڈل ٹائون، کینٹ کچہری، صارف عدالت اور دیگر عدالتوں میں سائل معمول سے انتہائی کم نظر آئے۔ زلزلے کی وجہ سے پورے ملک میں خوف وہراس ابھی تک موجود ہے۔ ماتحت عدالتوں میں روزانہ 15 سے 20 ہزار کے قریب کیسوں کی سماعت کی جاتی ہے، زلزلہ کے باعث ایوان عدل کی عمارت بھی متاثر ہوئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن