زلزلہ سے متاثرہ علاقے بچے شدید خطرہ میں ہیں: یونیسیف
اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں ہولناک زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بچے شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری ہو رہی ہے جس کے بعد رابطوں اور متاثرین تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ یونیسیف کی ریجنل ڈاریکٹر برائے جنوبی ایشیا کیرین ہلشوف نے کہا ہم بچوں کے تحفظ اور ان کی بہتری کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں۔ زلزلہ سے متاثر کچھ علاقے مکمل طورپر منقطع ہو گئے ہیں اور کئی علاقوں تک رسائی انتہائی دشوار ہو گئی۔